لارڈس انجینئرنگ کالج میں ڈاکٹر مظہر الدین و مسعود شیخ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( راست ) : لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے ڈپارٹمنٹ آف سیول انجینئرنگ کے سکنڈ سمسٹر طلباء کے لیے اسٹوڈنٹس کلب ’ تعمیر ‘ کے زیر اہتمام 6 فروری کو پہلا ٹکنیکل ایونٹ ’ Civista ‘ منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر الدین سید احمد نیوزی لینڈ اور آرکیٹکٹ مسعود شیخ ہیڈ ڈپارٹمنٹ آف انٹرئیر ڈیزائن جواہر لعل نہرو کالج آف فائن آرٹس اینڈ آرکٹکچر حیدرآباد نے لکچر دیا ۔ ڈاکٹر مظہر الدین نے سیول انجینئرنگ کے شعبہ میں ٹکنالوجی کا استعمال پر سیر حاصل خطاب کرتے ہوئے طلباء کو کیرئیر کی منصوبہ بندی اور اسکلس ڈیولپمنٹ کا مشورہ دیا ۔ جب کہ اے آر مسعود شیخ نے آرکٹکچر ڈیزائننگ کے میدان میں میتھامیٹکس کے استعمال کے طریقے سے واقف کروایا اور بتایا کہ اسلامک آرکٹکچرل بلڈنگس میتھامیٹکس کے ذریعہ کس طرح سے حیدرآباد کے تاریخی عمارتوں کی تعمیر کی ۔ ان دونوں ماہرین کے خطاب کے بعد طلبہ کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا تھا ۔۔