واشنگٹن ۔ 13 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سیول رائٹس تحریک کی روح رواں سمجھی جانے والی جنہوں نے 1955 مونٹگومیری بس بائیکاٹ کیلئے بزنس پلان بھی تحریر کیا تھا اور دیگر تحریکیں بھی چلائی تھیں، جمعرات کے روز 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ دریں اثناء ان کے خاندان کے ایک ترجمان جیمس پیٹرسن نے توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ جوانیتا ابرنیتھی کا اٹلانٹا کے پیڈمونٹ ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ پٹیرس نے یہ بھی بتایا کہ آخری وقت ان کے تین بچے اور چار پوتاپوتی ان کے (جوانیتا) قریب ہی موجود تھے۔ آنجہانی جوانیتا نے آنجہانی مارٹن لوتھر کنگ جونیر اور دیگر قائدین کے ساتھ حق رائے دہی تحریک کیلئے بھی کام کیا تھا۔
