نئی دہلی : یونین پبلک سرویس کمیشن نے آج کہا کہ سیول سرویسس (مین) اگزامنیشن 2021ء طئے شدہ شیڈول کے مطابق جمعہ 7 جنوری سے منعقد کیا جائے گا۔ کورونا انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکومتوں کی جانب سے عائد تحدیدات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیشن نے ریاستوں سے اپیل کی ہیکہ امیدواروں کو کسی بھی قسم کی زحمت نہ ہونے پائے۔ امتحان کے انعقاد سے وابستہ اہلکار اور عہدیداروں کی نقل و حرکت کو بھی آسان بنایا جائے۔ کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ کوویڈ کے سبب موجودہ صورتحال کا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہیکہ سیول سرویسس (امتحان) 2021ء کو پروگرام کے مطابق 7، 8 ، 9، 15 اور 16 جنوری 2022ء کو منعقد کیا جائے۔