سیول سرویسس میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ چکڑ پلی علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں یو پی ایس سی امتحان میں مسلسل ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ کے ستیش ریڈی ساکن چکڑ پلی نے آئی آئی ٹی کھڑک پور سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی تھی اور تین مرتبہ اس نے سیول سرویسس کیلئے یو پی ایس سی امتحان دیا تھا لیکن وہ ہمیشہ ناکام رہا۔ اپنی ناکامی سے دلبرداشتہ ہوکر ستیش ریڈی نے کل اپنے مکان میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔