حیدرآباد21اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی مملکتی وزیرداخلہ کشن ریڈی نے سیول سرویسس ڈے کے موقع پر تمام سیول سرونٹس کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاسیول سرویسس ڈے کے موقع پر تمام سیول سرونٹس کو مبارکباد۔ملک کی تعمیراوراس کو آگے لے جانے میں آپ کی مساعی ہمیشہ قابل ستائش رہے گی۔کوویڈ 19بحران کی اس گھڑی میں عوام کے تئیں آپ کی بے غرض مساعی کی پورا ملک ستائش کرتا ہے ۔اسی سلسلہ میں ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے مسٹر ریڈی جن کا تعلق حیدرآباد سے ہے ، نے ایک اور ٹوئیٹ کرتے ہوئے گھروں تک ہی محدود رہنے سی آرپی ایف کی 198بٹالین کے ملازمین کے بچوں کے پیام کے ساتھ ان کی تصویر بھی پوسٹ کی۔اس پوسٹ میں کشن ریڈی نے کہا کہ کوویڈ 19کے دوران گھروں میں ہی محفوظ رہنے ان بچوں نے خوب صورت پیام دیا ہے ۔ان بچوں نے اپنے ہاتھ میں پلے کارڈس تھام کر گھر میں رہنے کی خواہش کی ہے ۔
