حیدرآباد : آئی اے ایس ؍ آئی پی ایس سیول سرویس امتحانات کیلئے پریلمنری امتحان میں شرکت کیلئے آن لائن فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 21 مارچ مقرر کی گئی ہے جبکہ امتحان 27 جون کو مقرر ہے۔ ڈگری ؍ پروفیشنل گریجویٹ یا ڈگر ی سال آخر کے امیدوار اہل ہیں۔ امیدوار کی عمر 21 سال تا 32 سال کے درمیا ن ہونی چاہئے۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر شام کے اوقات میں گائیڈنس کیلئے رجوع ہوسکتے ہیں۔