حیدرآباد/12جون، ( سیاست نیوز) سیول سرویس امتحانات 2021 میں ملک بھر میں 162 واں رینک حاصل کرنے پر حیدرآبادی نوجوان ڈاکٹر سید مصطفی ہاشمی کو اردو یونیورسٹی نے تہنیت پیش کرنے کا فیصلہ کیا ۔ تہنیتی تقریب 13 جون کو 12:30 بجے آغا حشر کاشمیری آڈیٹوریم نظامت فاصلاتی تعلیم میں منعقد ہوگی۔ پروفیسر صدیقی محمد محمود کے بموجب ڈاکٹر ہاشمی اس موقع پر ’ قیادت کا فروغ‘ عنوان پر سمینار کا افتتاح کریں گے۔ پروفیسر سید عین الحسن وائس چانسلر صدارت کرینگے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ پرو وائس چانسلر اور پروفیسر اشتیاق احمد رجسٹرار مہمانان اعزازی ہوں گے۔ ڈاکٹر مصطفی ہاشمی جو حافظ قرآن بھی ہیں کوویڈ مریضوں کے علاج کیلئے مصروف شیڈول کے باوجود یو پی ایس سی امتحانات میں نمایاں کامیابی کے ذریعہ نوجوانوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ وہ ہندوستان کے 3 مسلم ٹاپرس میں ایک ہیں۔ر