سیول سرویس میں 22مسلم امیدوار منتخب اریبہ نعمان کو 109 واں رینک

   

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سرویس امتحانات 2021 ء میں کوالیفائی 685 امیدواروں میں 22 مسلم امیدوار ہیں۔ ابتدائی 100 رینک حاصل کرنے والوں میں ایک بھی مسلم امیدوار شامل نہیں ہے جبکہ اریبہ نعمان نے 109 واں رینک حاصل کیا ۔ محمد صبور خان کو 125 واں رینک حاصل ہوا۔ حیدرآباد کے سید مصطفی ہاشمی نے 162 واں رینک حاصل کرکے نمایاں مظاہرہ کیا ہے۔ دیگر کوالیفائی مسلم امیدواروں میں محمد ثاقب عالم 279، محمد عبدالرؤف شیخ 309، نازش عمر انصاری 344، فیصل خان 365، محمد قمرالدین 414، محمد شبیر 419، فیصل رضا 414، معصوم رضا خان 457، اے آصف 464، تحسین بانو 483، شیخ محمد زیب ذاکر 496، محمد صدیق شریف 416، محمد شوکت عظیم 545 اور انور حسین کو 680 رینک حاصل ہوا۔ ر