اے کے خان، عامراللہ خان، خدیجہ زینت کا خطاب
حیدرآباد ۔ 4 ڈسمبر (پریس نوٹ) حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس کے سابق طلبہ جنہوں نے انجینئرنگ اور میڈیسن میں گرائجویشن تکمیل کیا ہے نے سافی۔ چانکیہ سیول سرویس اکیڈیمی کالی کٹ، غیاث الدین بابو خان چیاریٹیبل ٹرسٹ (جی بی کے سی ٹی) اور فاؤنڈیشن فار اکنامکس اینڈ ایجوکیشنل ڈیولپمنٹ (فیڈ) سنٹر بیگم پیٹ حیدرآباد کے مشترکہ زیراہتمام آئی اے ایس کوچنگ کیلئے 4 ڈسمبر کو اپنا نام درج کروایا ہے۔ یہ آئی اے ایس کوچنگ پروگرام جملہ 18 مہینوں پر مشتمل ہے جس کی کوچنگ کالی کٹ میں رہائشی سہولتوں کے ساتھ فراہم کی جائے گی ، جس کیلئے کوچنگ کیلئے اہلیتی ٹسٹ منعقد کیا جائے گا جس میں سے 100 امیدواروں کو منتخب کرکے تربیت دی جائے گی۔ اس پروگرام میں شرکت کرنے والوں میں اے کے خان آئی پی ایس سابق ڈی جی پی و مشیر حکومت تلنگانہ، پروفیسر عامراللہ خاں ماہر معاشیات و مشیر، محترمہ خدیجہ زینت آف سافی۔ چانکیہ سیول سرویس اکیڈیمی کے علاوہ جی بی کے سی ٹی، فیڈ اور حیدرآباد زکوٰۃ ٹرسٹ نے شرکت کی۔ مسٹر اے کے خان، پروفیسر عامراللہ اور خدیجہ زینت نے مخاطب کرتے ہوئے امیدواروں میں ہمت بڑھائی اور انہیں تابناک مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔