حیدرآباد۔/11 جون، ( سیاست نیوز) سیول معاملات میں مداخلت اور اختیارات کا بیجا استعمال کرنے والے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کو معطل کردیا گیا ہے۔ کمشنر پولیس سائبر آباد مسٹر اسٹیفن رویندرا نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کرتے ہوئے انسپکٹر پولیس میڑچل پروین ریڈی اور سب انسپکٹر اپا راؤ کو معطل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق میڑچل انسپکٹر اور سب انسپکٹر کے خلاف شکایتوں کے حصول پر اعلیٰ عہدیدار سے تحقیقات کروائی گئی اور اعلیٰ پولیس عہدیدار کی رپورٹ پر کمشنر پولیس نے اقدام کیا اور پولیس ملازمین کو باور کیا کہ کسی بھی طرح کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ع