آر وی کرنن نئے کمشنر جی ایچ ایم سی ، ٹی سری دیوی سکریٹری بلدی نظم و نسق‘دانا کشور کمشنر لیبر اور سکریٹری گورنر برقرار، سمیتا سبھروال ممبر سکریٹری تلنگانہ فینانس کمیشن
حیدرآباد۔/27 اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سیول نظم و نسق میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے 20 آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے عمل میں لائے ہیں۔ اس سلسلہ میں چیف سکریٹری شانتی کماری نے آج جی او آر ٹی 515 جاری کیا۔ ڈاکٹر شیشانگ گوئل آئی اے ایس ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے وائس چیرمین سنٹر فار گڈ گورننس مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر شیشانگ گوئل کو ڈائرکٹر جنرل ای پی ٹی آر آئی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جو احمد ندیم ( آئی اے ایس ) کے پاس تھی۔ جیش رنجن ( آئی اے ایس ) اسپیشل چیف سکریٹری انفارمیشن ٹکنالوجی اینڈ اسپورٹس کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری و چیف ایگزیکیٹیو آفیسر انڈسٹری اینڈ انوسمنٹ سل چیف منسٹر آفس مقرر کیا گیا۔ جیش رنجن کو اسپیشل چیف سکریٹری یوتھ اڈوانسمنٹ ڈپارٹمنٹ و ڈائرکٹر آرکیالوجی کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے جو کہ شریمتی سمیتا سبھرال کے پاس تھی۔ سنجے کمار آئی اے ایس اسپیشل چیف سکریٹری ایل اینڈ ٹی ڈپارٹمنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے اسپیشل چیف سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس مقرر کیا گیا۔ ایم دانا کشور آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری بلدی نظم و نسق و اربن ڈیولپمنٹ کا تبادلہ کرکے پرنسپل سکریٹری ایل اینڈ ٹی اینڈ ایف ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ ایم دانا کشور کو کمشنر لیبر ڈائرکٹر انشورنس میڈیکل سرویسیس کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ وہ پرنسپل سکریٹری گورنر کے عہدہ پر برقرار رہیں گے۔ شریمتی سمیتا سبھروال آئی اے ایس کو ممبر سکریٹری تلنگانہ فینانس کمیشن مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی آئی اے ایس کمشنر و ڈائرکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری بلدی نظم و نسق مقرر کیا گیا۔ ڈاکٹر ٹی کے سری دیوی کو ڈائرکٹر بلدی نظم و نسق کی اضافی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کے ایلم برتی آئی اے ایس کمشنر جی ایچ ایم سی کا تبادلہ کرتے ہوئے سکریٹری میٹرو پولیٹن ایریا اینڈ اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ مقرر کیا گیا۔ آر وی کرنن آئی اے ایس ڈائرکٹر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا۔ کے ششانکا آئی اے ایس کمشنر اسٹیٹ فلیگ شپ پراجکٹس کا تبادلہ کرتے ہوئے کمشنر فیوچر سٹی ڈیولپمنٹ اتھاریٹی مقرر کیا گیا۔ وہ ڈائرکٹر مائنس اینڈ جیالوجی کی اضافہ ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ ایس ہریش آئی اے ایس اسپیشل کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ کا تبادلہ کرتے ہوئے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر جینکو مقرر کیا گیا بجائے سندیپ کمار سلطانیہ۔ ایس ہریش اسپیشل کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ کی اضافی ذمہ داری پر برقرار رہیں گے۔ انہیں جوائنٹ سکریٹری ریوینیو کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ شریمتی کے نکھیلا آئی اے ایس چیف ایگزیکیٹو آفیسر ٹی جی آئی آر ڈی کو سکریٹری تلنگانہ ہیومن رائٹس کمیشن کی اضافی ذمہ داری دی گئی۔ شریمتی ایس سنگیتا ست نارائنا آئی اے ایس جوائنٹ سکریٹری چیف منسٹر کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر مقرر کیا گیا۔ شریمتی ایس سنگیتا ست نارائنا چیف ایگزیکیٹو آفیسر آروگیہ شری ہیلت کیئر ٹرسٹ کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گی۔ ایس وینکٹ راؤ آئی اے ایس ڈائرکٹر پروٹوکول اینڈ جوائنٹ سکریٹری گورنمنٹ جی اے ڈی کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈائرکٹر انڈومنٹس مقرر کیا گیا۔ ایس وینکٹ راؤ ایگزیکیٹو آفیسر یادگیر گٹہ مندر کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ شریمتی پی کٹیا یانی دیوی آئی اے ایس جوائنٹ منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ فینانس کارپوریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سی ای او ایس ای آر پی مقرر کیا گیا۔ ای وی نرسمہا ریڈی آئی اے ایس ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن کا تبادلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل سی ای او انڈسٹری اینڈ انوسٹمنٹ سل مقرر کیا گیا۔ وہ ڈائرکٹر موسی ریور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بی ایچ سہادیو راؤ آئی اے ایس منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ میڈیکل سرویسس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا تبادلہ کرتے ہوئے زونل کمشنر جی ایچ ایم سی مقرر کیا گیا۔ جی پھینندر ریڈی آئی اے ایس چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے منیجنگ ڈائرکٹر تلنگانہ میڈیکل سرویسس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن مقرر کیا گیا۔ پی کادھی راون آئی اے ایس ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز حیدرآباد کا تبادلہ کرتے ہوئے جوائنٹ کمشنر پنچایت راج اینڈ رورل ڈیولپمنٹ مقرر کیا گیا۔ کے ودیا ساگر نان کیڈر او ایس ڈی برائے چیف سکریٹری کا تبادلہ کرکے ایڈیشنل کلکٹر لوکل باڈیز حیدرآباد مقرر کیا گیا۔ کے ودیا ساگر چیف راشننگ آفیسر حیدرآباد کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ آر اوپیندر ریڈی نان کیڈر کو تبادلہ کے بعد سکریٹری ایچ ایم ڈی اے مقرر کیا گیا۔