مٹ پلی /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مٹ پلی بار اسوسی ایشن صدر پیالہ لمبادری کے ہاتھوں سیول و کریمنل سیکشن پر مبنی معلوماتی سال نو 2024 کی ڈائری کی افتتاحی رسم اجراء مٹ پلی بار اسوسی ایشن کے احاطہ میں کی گئی ۔ اس دوران انہو ںنے احباب سے استفادہ کی خواہش کی ۔ اس موقع پر بار اسوسی ایشن نائب صدر وی سرینواس سکریٹری ٹی آنند سینئیر وکلاء وینکٹا نرسیا بکوری رمیش رام ریڈی ، این راجندر رام داس مہیش راجیشور گوڑ ، رام بابو اور دیگر موجود تھے ۔