آرمڈ ریزرو سے سیول شعبہ میں آنے والے کانسٹبلس پر ہی عمل۔ عدالت کا فیصلہ
حیدرآباد۔ /26 جنوری، ( سیاست نیوز) سیول کانسٹبل سینیاریٹی کے متعلق سال 2018 میں جاری کردہ جی او کا سابق میں تقرر کردہ عملے پر اطلاق کو عدالت نے غیر درست قرار دیا۔ ہائی کورٹ نے واضح کردیا کہ سیول کانسٹبل سینیاریٹی سے تعلق رکھنے والے جی او 19 کو سابق میںکئے گئے تقررات کے عملے پر لاگو نہیں کیا جاسکتا۔ سال 2018 کے بعد آرمڈ ریزرو سے 10 فیصد کوٹہ کے تحت سیول شعبہ میں آنے والے کانسٹبلس پر ہی اس جی او کا اطلاق ہونا چاہیئے۔ جبکہ سال 2018 سے قبل منتخب ہونے والے تمام ملازمین پر سابقہ شرائط کے مطابق سینیاریٹی کی بنیاد پر ترقی دینے کے اقدامات کئے جانے چاہیئے۔ عدالت نے سینیاریٹی کو مقرر کرنے کے دوران اسپیشل پولیس اور آرمڈ ریزرو پولیس شعبوں میں ان کی خدمات کا احاطہ کیا جانا چاہیئے اور ان کی سرویس کو شامل کرنے کی عدالت نے ہدایت دی ہے۔ اس خصوص میں چیف جسٹس ستیش چندرا شرما اور جسٹس ٹی تکا رام جی پر مشتمل بنچ نے یہ فیصلہ سنایا۔ یاد رہے کہ اسپیشل پولیس سے سیول شعبہ میں منتقل ہونے کے خواہشمند عملے کو صرف 6 سال کی سینیاریٹی دیتے ہوئے جی او 19 جاری کیا گیا تھا۔ اس جی او کے خلاف چند کانسٹبلس نے عدالت کا رُخ کیا ۔ عدالت نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اپنا فیصلہ سنایا۔ ع