سیونی : مدھیہ پردیش کے ضلع سیونی میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.6 درج کی گئی ہے ۔موسمیاتی مرکز بھوپال کے سینئر سائنسدان ڈاکٹر پی کے ساہا نے بتایا کہ صبح 11:49 پر سیونی کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ اس کی شدت ری ایکٹر پیمانے پر 3.6 درج کی گئی ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس زلزلے کے جھٹکے ضلع کے ناگپور روڈ پر واقع کورائی علاقے میں محسوس کیے گئے ہیں۔