جوہانسبرگ ۔ کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ مڈل آرڈر بیٹر اولہول سیو ملک میں منعقد ہونے والے آئی سی سی انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی ایڈیشن میں جنوبی افریقہ کی قیادت کریں گی جوکہ 14-29 جنوری 2023 میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ میں بائیں ہاتھ کے اسپنر میڈیسن لینڈ مین کو نائب کپتان بھی رکھا گیا ہے اور وہ کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے والی سی ایس اے ویمنز سوپر لیگ میں شرکت کرکے شو پیس ایونٹ کی تیاری کریں گی۔ جنوبی افریقہ ہندوستان کی انڈر 19 ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی20 سیریز بھی کھیلے گا، جس کی کپتانی شفالی ورما کریں گے، اور یہ 27 دسمبر 2022 سے 4 جنوری 2023 تک تسوانے کے ٹکس اوول میں منعقد ہوگی۔ ہیڈ کوچ دنیش دیونارائن نے کہا یہ سیریز ہمارے لئے اہم ہے ۔ ہندوستان اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیمیں 14 جنوری کو ولومور پارک، بینونی میں انڈ 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھی کھیلیں گی۔ دونوں ٹیمیں امارات اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ گروپ ڈی میں ہیں۔