تہران: جمعہ کوایک غیر ملکی معروف خبر رساں ایجنسی کو حاصل ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران میں ’’فوردو‘‘ کے علاقہ میں زیر زمین نیوکلیئر مقام پر تعمیراتی کام ہوتا دیکھا جا سکتا ہے۔ایران نے ’’فوردو‘‘کی تنصیبات میں کس نئی تعمیر کا اعلانیہ اعتراف نہیں کیا۔ اس کا انکشاف مغرب کی جانب سے 2009ء میں کیا گیا تھا۔ایسے میں جبکہ اس تعمیر کا مقصد ابھی تک غیر واضح ہے اس بات کا امکان ہیکہ فوردو میں کوئی بھی کارروائی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے آخری دنوں میں نئی تشویش کا باعث بن سکتی ہے۔ ایران پہلے ہی نطنز میں اپنی نیوکلیئر تنصیبات پر تعمیر کا کام کر رہا ہے۔ یہ پیشرفت جولائی میں وہاں ہوئے ایک پراسرار دھماکے کے بعد سامنے آئی ہے۔ ایران نے اس دھماکے کو تخریب کاری پر مبنی حملہ قرار دیا تھا۔میڈلبرے انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز میں نیوکلیئر ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق جیمز مارٹن سینٹر کے ایک ماہر جیفری لوئس کے مطابق اس مقام پر کسی بھی نوعیت کی تبدیلی کی سخت نگرانی کی جائیگی اور اسے ایرانی نیوکلیئر پروگرام پر توجہ کی علامت شمار کیا جائے گا۔