سیٹلائیٹ تصاویر کے مطابق چین و پاک گلگت ۔ بلتستان میں خصوصی معاشی زون بنارہے ہیں

   

* پاکستان اور چین ایک سیٹلائیٹ تصویر کے مطابق پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے گلگت۔بلتستان کے علاقہ میں ایک خصوصی معاشی زون ’’مقپونداس‘‘ بنارہے ہیں۔ دی پرنٹ نے سیٹلائیٹ تصاویر کے حوالے سے یہ خبر دی۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خاں کے رواں سال اپریل کے دوران دورۂ چین کے موقع پر دونوں ملکوں نے خصوصی معاشی زون بنانے کیلئے سمجھوتہ پر دستخط کیا تھا۔ یہ خصوصی معاشی زون چین۔پاکستان اقتصادی راہداری کا ایک حصہ ہوگا۔