بنگلورو ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اپنے عصری مشاہداتی سیٹلائیٹ
GISAT-1
کی لانچنگ کو ملتوی کردیا ہے ۔ یہ سیٹلائیٹ آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے خلاء میں5 مارچ کو داغا جانا تھا لیکن تکنیکی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردیا گیا ۔ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ سیٹلائیٹ کی لانچنگ کی نئی تاریخ کا بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔
زیر التواء ٹیکس تنازعات کی یکسوئی کا بل منظور
نئی دہلی ۔ 4 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں آج بغیر کسی بحث کے زیر التواء ٹیکس تنازعات کی یکسوئی سے متعلق نئے قانون کو منظوری دی گئی ہے۔ دہلی میں فسادات کے مسئلہ پر بحث کے لئے اپوزیشن ارکان کی زبردست ہنگامہ آرائی کے درمیان یہ بل پاس کیا گیا ۔ وزیر فینانس نرملا سیتارامن نے یہ بل پیش کیا تھا ۔ لوک سبھا میں برسر اقتدار بی جے پی کی اکثریت ہے اور یہ بل نداعی ووٹ کے ذریعہ منظور کیا گیا۔ بل کی منظوری کے فوری بعد ہنگاموں کے باعث اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔