سیڈس پروسیسنگ پلانٹ کی تعمیر کی تکمیل کیلئے نمائندگی

   

70 فیصد کام کی تکمیل، فنڈز فوری کرنے جگتیال رکن اسمبلی کا بیان
جگتیال : 29 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ایم ایل اے ڈاکٹر سنجے کمار نے حیدرآباد میں ریاست تلنگانہ کے وزیر زراعت اور مارکیٹنگ وزیر تملا ناگیشور راؤ سے انکی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ اس موقع رکن اسمبلی نے جگتیال دیہی منڈل لکشمی پور موضع میں 7 کروڑ کے فنڈز سے سیڈ پروسیسنگ پلانٹ منظور کیا گیا تھا جسکا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے سیڈ پراسیسنگ پلانٹ کو کارپوریشن گرانٹ سے 3 کروڑ 50 لاکھ روپئے اور ایس ڈی ایف گرانٹ سے 3 کروڑ 50 لاکھ مختص کئے گئے تھے۔ جو الیکشن کوڈ کی وجہ سے روک دیئے گئے۔ کارپوریشن گرانٹ 1 کروڑ 24 لاکھ روپئے اور ایس ڈی ایف گرانٹ سے 3 کروڑ 50 لاکھ روپئے فوری جاری کرنے کے لیے ریاستی وزیر سے نمائندگی کی تاکہ شیڈز اور دیگر کام کو انجام دیا جس کے بعد مشینوں کی تنصیب کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا اور فنڈز عوام کے کام آئیں گے۔