سیڑم تعلقہ گلبرگہ میں بڑی سڑک کی حالت زار

   

گلبرگہ : ریاست کرناٹک میں گذشتہ دنوں سے مسلسل بارش نے مختلف علاقوں میں تباہی اور بربادی مچائی ہے وہیں دوسری جانب عوامی نمائندوں کے کاموں کی قلعی بھی کھل کر سامنے آئی ہے۔ سیڑم شہرتعلقہ کے علاقہ بسوا نگر ٹانڈہ کی سڑک کی حالت اتنی خراب ہے جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ حکومت کے بڑے بڑے دعووں کا اندازہ اس خستہ سڑک سے لگایا جا سکتا ہے۔ اس راستہ میں سڑک نام کی کوئی چیز باقی نہیں ہے کیچڑ گندے نالیوں اور بدبودار پانی کے بیچ عوام کا گذر ہورہاہے۔