سیکریٹریٹ جدید عمارت کی تعمیر سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ پیش کردی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 29 اگسٹ ( سیاست نیوز ) سکریٹریٹ کی جدید عمارت کی تعمیر سے متعلق تشکیل دی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے آج صبح یہاں پرگتی بھون میں وزیراعلی جناب کے چندرشیکھرراؤ سے ملاقات کرتے ہوئے اْنہیں اپنی رپورٹ پیش کی. قبل اذیں متعلقہ محکمہ جات کے ای این سیز نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اپنی رپورٹ پیش کی تھی جسکی بنیاد پر ذیلی کابینی کمیٹی نے اپنی تجاویز پر مشتمل رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کی. کابینی وزیر برائے محکمہ عمارات و شوارع وی پرشانت ریڈی، وزیر برائے محکمہ کھیل و ثقافتی امور سرینواس گؤڈ اور وزیر برائے بہبودی درج فہرست طبقات و قبائل کے ایشور ان ملاقاتیوں میں شامل تھے۔