سیکریٹریٹ دفاتر کی منتقلی کے عمل میں تیزی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 16 جون ( یو این آئی ) تلنگانہ سیکریٹریٹ کے دفاتر کو دوسری جگہ منتقل کرنے کے عمل میں حکومت نے تیزی پیدا کردی ہے ۔ کسی مشکل کے بغیر فائیلوں کی منتقلی کیلئے عہدیدار ضروری احتیاط کر رہے ہیں۔ بی آر کے بھون سے دو دن میں موجودہ دفاتر کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کی توقع کی جا رہی ہے ۔ بعد ازاں بی آر کے بھون میں ضروری ترامیم کرکے سیکریٹریٹ کے دفاتر کو منتقل کیا جائیگا ۔ چیف سکریٹری اور دوسرے متعلقہ عہدیداران و ذمہ داران اس عمل کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لے رہے ہیں۔