سیکریٹریٹ کامپلکس کا ڈیزائین و نقشہ پیش کرنے عدالت کی ہدایت

   

حیدرآباد 27 جنوری ( این ایس ایس ) یہ واضح کرتے ہوئے کہ اس نے ڈیزائین ‘ عمارتوں کے نقشوں اور خرچ اندازوں پر کوئی حکم التواء جاری نہیں کیا ہے حیدرآباد ہائیکورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ نئے ریاستی سیکریٹریٹ کامپلکس کی تعمیر کیلئے ڈیزائین ‘ عمارگوں کے نقشوں اور خرچ کے تخمینہ وغیرہ کو قطعی شکل دے اور ان تمام کو 12 فبروری تک ایک حلفنامہ کی شکل میں عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ہائیکورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے سیکریٹریٹ کی موجودہ عمارت کو منہدم کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو یہ ہدایت جاری کی ۔