حیدرآباد19ستمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ایک فیصلہ کرتے ہوئے ریاستی سیکریٹریٹ کو ڈرونس کیلئے نو فلائی زون قرار دیدیا ہے ۔ اس فیصلے پر کئی گوشوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ سیکریٹریٹ کے اطراف نو فلائی زون کی علامات لگانے کیلئے احکام بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ احکامات کے مطابق قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کے اطراف ڈرونس اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ حالیہ گنیش وسرجن جلوس کے دوران سیکریٹریٹ کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ احکام جاری کئے گئے ہیں۔ سماج کے مختلف طبقات نے اور خاص طور پر سوشیل میڈیا صارفین نے نوفلائی زون نافذ کرنے حکومت کے فیصلے پر حیرت کا اظہار کیا ہے ۔