سیول ۔ 17 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کوریا کے ایک سابق نائب وزیرانصاف کو رشوت خوری بشمول ایک تعمیراتی کنٹراکٹر کی جانب سے عیاشی کیلئے سیکس ورکرس فراہم کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کم ہاک اوئی ایک سابق پراسیکیوٹر ہیں جنہوں نے 2013ء میں وزارت انصاف کے نائب وزیر کی حیثیت سے مختصرمدت کیلئے فرائض انجام دیئے تھے۔ اس وقت جنوبی کوریا میں معزول صدر پارک گیون ہائے کی حکمرانی تھی۔ نائب وزیرانصاف پر الزام ہیکہ انہوں نے نہ صرف 130 ملین ون (110,000 ڈالرس) مالیت کی رشوت حاصل کی بلکہ ایک تاجر کی جانب سے زائد از 100 بار سیکس ورکرس بھیجے جانے پر دل بھر کر عیاشی بھی کی۔ ان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہونے کے بعد جمعرات کو رات دیر گئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔