سیکنڈ ہینڈ موٹر کاریں اور آٹوز کی تجارت کے نام دھوکہ دہی پر ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد : /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) سیکنڈ ہینڈ موٹر کاریں اور آٹوز کے کاروبار میں سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو دھوکہ دینے والے ایک بین ریاستی دھوکہ باز کو سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس) پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد عثمان کریم عرف عرفان خان متوطن بریلی اترپردیش نے شہر کے مقیم کئی افراد کو سیکنڈ ہینڈ آٹو اور کار کے کاروبار میں سرمایہ کاری پر معقول منافع کا وعدہ کیا تھا جس پر محمد حیدر علی اور دیگر 11 افراد نے 1 کروڑ 41 لاکھ کی سرمایہ کاری کی تھی ۔ رقومات حاصل کرنے کے بعد عثمان کریم اچانک غائب ہوگیا اور سرمایہ کاری کی رقم واپس کرنے سے قاصر رہا ۔ سی سی ایس پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا اور اسے گرفتار کرلیا ۔ ب