حیدرآباد ۔ 27 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی کانگریس حکومت آئندہ ہفتہ مزید 4000 کروڑ روپئے کی سیکوریٹیز کی نیلامی کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔ 30 ستمبر کو آر بی آئی کے e-kuber پلیٹ فارم پر طئے شدہ تازہ نیلامی ، ریاست کے ستمبر کے قرضے کو غیر معمولی 16 ہزار کروڑ روپئے تک لے جائے گی ۔ جو ریاست کے قیام کے بعد سے ایک مہینے میں سب سے زیادہ ہے ۔ اس کے ساتھ ، ریاست کے پاس 2025-26 کے بقیہ چھ مہینوں کے لیے بمشکل 4109 کروڑ روپئے قرض لینے کی جگہ باقی ہے جو مرکز کی طرف سے مقرر کردہ 54,009 کروڑ روپئے کی سالانہ حد کے تحت ہے ۔ حکومت پہلے ہی صرف چھ ماہ ( اپریل تا ستمبر ) میں 49,900 کروڑ روپئے قرض لے چکی ہے جو اس کی اجازت شدہ سالانہ حد کا 92 فیصد ہے ۔ مالیاتی تجزیہ کاروں نے پہلے ہی خبردار کیا ہے کہ سست آمدنی کے پس منظر میں اس طرح کے قرض لینے سے تلنگانہ کو قرضوں کے جال میں ڈھکیلنے کا خطرہ ہے ۔ ۔ ش