سری نگر : سیکورٹی فورسز نے جمعرات کے روز سری نگر کے سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں اچانک تلاشی آپریشن شروع کرکے لوگوں کی جامہ تلاشی و شناختی کارڈ چیک کئے ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مل کر جمعرات کو سرائے بالا اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اہلکار لوگوں کو ایک ہی قطار میں کھڑا کرکے ان کے شناختی کارڈ چیک کر رہے تھے اور ان کی جامہ تلاشی بھی کر رہے تھے ۔
