سیکورٹی فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیان میں باغات کا محاصرہ کیا

   

سر ی نگر6جنوری(سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سیکورٹی فورسز نے اتوار کی صبح سینکڑوں کنال اراضی پر محیط باغات کا محاصرہ کیا۔ایک پولیس عہیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے ہف شرمال گاؤں میں سیکورٹی فورسز بشمول آرمی،ایس او جی اور سی آر پی ایف نے سینکڑوں کنال اراضی پر محیط باغات کا اتوارکی صبح کو محاصرہ میں لیا۔انہوں نے کہا کہ فورسزنے جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہوتے ہی باغات کا محاصرہ کیا اور فوری طور پر بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک تلاشی کاررائیاں جاری تھیں تاہم اب تک جنگجوؤں اور فورسز کے درمیان اب تک کوئی آمنا سامنا نہیں ہوا۔قابل ذکرہے کہ گذشتہ مہینے فورسز نے باغات کا محاصرہ کر کے کئی جنگجوؤں کو ہلاک کیا تھا جو باغوں میں غار نما کمین گاہوں میں چھپے ہوئے تھے ۔