سوکرے ،14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بولیویا کے شہر لاپاز میں عبوری صدر جینن آنیز کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں پر پولیس اور فوج کے جوانوں نے لاٹھیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے داغے ۔مظاہرین سابق صدر ایوو مورالیز کے حامی تھے اور مسٹر آنیز سے استعفی کا مطالبہ کر رہے تھے ۔لاطینی امریکی ملک بولیویا میں فوج کو شروع میں ہدایت دی گئی تھی کہ مظاہرین کو دبانے سے بچیں، لیکن تشدد میں اضافہ کے درمیان انتظامیہ نے مسلح گروپوں کے خلاف طاقت کے استعمال کے لئے فوج کو اختیاردے دیا۔فوج کے پونچوز روجوز (ریڈ پونچوز) گروپ نے بدھ کو لا پاز میں گشت لگائی ۔ ادھر، مقامی میڈیا کی جانب سے نشر ویڈیو میں دکھایا جارہا ہے کہ سیکورٹی فورسز کے جوان مظاہرین کو دبانے کے لئے طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔