سیکورٹی کا حوالہ دے کر گجرات پولیس مجھے عوام میں جانے سے روکنا چاہتی تھی: کیجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے پیر کو گجرات کے احمد آباد میں عوام کے ساتھ اپنی سیکورٹی کا مسئلہ ایک بار پھر اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پیر کو احمد آباد میں جب میں ایک آٹو میں ایک آٹو ڈرائیور کے گھر جا رہا تھا تو گجرات پولیس نے مجھے سیکورٹی دینے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ مجھے آٹو پر جانے سے روک دیا گیا۔ وزیر اعلٰی کیجریوال نے یہ بات ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہی۔اس پر وزیر اعلٰی کیجریوال نے کہا کہ کیا کسی ریاست کی پولیس کہہ سکتی ہے کہ اگر آپ آٹو میں جائیں تو ہم آپ کو سیکورٹی نہیں دے سکتے۔ میں پنجاب بھی جاتا ہوں، دہلی بھی جاتا ہوں، وہاں ایسا نہیں ہوتا۔