سیکوریٹی ضمانت پر انتخابات کرانے کیلئے تیار : زیلنسکی

   

کیف، 10 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔ صدر زیلنسکی نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر امریکہ اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جاسکتے ہیں۔ یوکرینی صدر نے امن منصوبے سے متعلق دستاویز جلد سامنے لانے کا بھی اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین اوریورپی پارٹنر امن منصوبے سے متعلق نظرثانی شدہ دستاویز جلد امریکہ کو پیش کریں گے ۔ زیلنسکی نے کہا امن معاہدے سے متعلق امور برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ لندن میں طے پائے ۔ امریکہ یوکرین کے لیے حقیقی سکیورٹی گارنٹی چاہتاہے ۔