سیکوریٹی میں اضافہ کیلئے بی جے پی رکن رگھونندن راؤ کی ڈی جی پی سے نمائندگی

   

حیدرآباد۔/3 مئی، ( سیاست نیوز) بی جے پی رکن اسمبلی رگھو نندن راؤ نے اپنی سیکوریٹی میں اضافہ کا حکومت سے مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ پولیس کو باقاعدہ مکتوب روانہ کرتے ہوئے رگھونندن راؤ نے سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی کے مسئلہ پر آج دوبارہ ڈائرکٹر جنرل پولیس انجنی کمار کو درخواست پیش کی گئی۔ ڈی جی پی کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل ڈی جی پی کو درخواست حوالے کی گئی۔ انہوں نے شکایت کی کہ سابق میں پیش کی گئی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور اس بارے میں پوچھے جانے پر پولیس عہدیدار خاموشی اختیارکئے ہوئے ہے۔ رگھونندن راؤ نے 2014 سے آج تک محکمہ پولیس میں گاڑیوں کی خریدی کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے آر ٹی آئی قانون کے تحت درخواست داخل کی ہے۔ر