سیکوریٹی گارڈز کے حملہ میںمزدور ہلاک

   

حیدرآباد۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) سیکوریٹی گارڈز کے حملہ میں ایک مزدور ہلاک ہوگیا۔ معافی مانگنے کے باوجود اپنی غنڈہ گردی دکھاتے ہوئے سیکوریٹی گارڈز نے لاٹھیوں سے پیٹ پیٹ کر 32 سالہ پنکج کمار پاسوان کا قتل کردیا۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی۔ پولیس کے مطابق روڈ نمبر 14 پر واقع ایک کنسٹرکشن سائٹ پر پاسوان مزدوری کا کام کرتا تھا۔ 6 ماہ قبل پنکج کمار پاسوان ریاست بہار سے حیدرآباد منتقل ہوا تھا اور اپنے بھتیجے راجیش کمار پاسوان کے ساتھ رہتا تھا۔ کل چاچا بھتیجے اپنے دیگر مزدور ساتھیوں کے ہمراہ مئے نوشی کررہے تھے اور اعتراض کرنے پر سیکوریٹی گارڈز سے ان کا جھگڑا ہوا۔ سنجیت تیواری اور آنند کمار رائے نامی سیکوریٹی گارڈز نے معافی مانگنے کے باوجود پنکج پر لاٹھیوں سے حملہ کرتے ہوئے اسے ہلاک کردیا۔ بنجارہ ہلز پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع