پرتاپ گڑھ ۔ ملک کے مبینہ سیکولر پارٹیوں کا کردار ہمیشہ مسلمانوں کے تئیں منفی رہا ہے ،صرف ووٹ لینے کے لیئے ان کا بھر پور استعمال کیا گیا ،جہاں ان کے مسائل کے تصفیہ کی بات آئی ،وہاں مذکورہ پارٹیوں نے ترجیح نہیں دیا ۔آئندہ اسمبلی الیکشن کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ سیکولر پارٹیاں نے مسلمانوں کا نام لینا تو بہتر نہیں سمجھ رہی ہیں ،بلکہ ان کے کچھ مبینہ مسلم نام کے لوگوں نے گمراہ کرنے کا کھیل شروع کر دیا ہے ،مگر اس مرتبہ مسلمان سیاسی طور سے بیدار ہے ،اب بی جے پی کو روکنے کے نام پر گمراہ کرنا آسان نہیں ہے ۔پیس پارٹی کے قومی نائب صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔