ریاض : سعودی عرب میں خصوصی کورٹ نے ڈیوٹی کے دوران سیکیورٹی اہلکار کیساتھ بدکلامی پر ایک سعودی خاتون کو پانچ برس قید کی سزا سنائی ہے۔میڈیا کے مطابق عدالتی ذرائع کا کہنا ہیکہ سعودی خاتون کو سیکیورٹی اہلکار نے کورونا ایس او پیز کی پابندی کی تنبیہ کی تھی جس پر وہ برہم ہو گئی اور اس نے اہلکار کیخلاف بدکلامی کی۔ اس کے بعد بدکلامی پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا کے اپنے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر دی۔سعودی خاتون کے والد نے اپنی بیٹی کے اس رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم میں سے ہر شخص کو قانون کی پابندی کرنا چاہئے۔
کورونا ایس او پیز کی پابندی ہر شخص کے لیے ضروری ہے۔ بیٹی نے جو کیا برا کیا۔