نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعہ کو کہا کہ ہندوستانی سیکورٹی ایجنسیاں اپنی بالادستی قائم کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور اب کوئی بھی ملک کو کسی بھی جگہ نظر انداز نہیں کرسکتا اور نہ ہی اسے آگے بڑھنے سے روک سکتا ہے۔ ڈی جی پیز اور آئی جی پیز کی تین روزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان اب یقینی طور پر محفوظ، مضبوط اور اچھی حالت میں ہے۔وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے ایک ریلیز میں کہا کہ وزیر اعظم مودی نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس میں منعقد ہونے والی آل انڈیا ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پیز) اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔