سیکیورٹی فورسز نے پانچ نکسلیوں کوگرفتار کیا

   

نارائن پور: سیکیورٹی فورسز نے چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع کے کہکاڑ اور کنڈلا گاؤں سے ایک انعامی نکسلی سمیت پانچ نکسلیوں کو گرفتار کرکے دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔پولیس نے بتایا کہ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک ٹیم نے گذشتہ روز کہکاڑ اور کنڈلا گاؤں سے سوما رام نورتی ، منگتو ، پھول سنگھ وڈے اور ہلو بگھیل کو گرفتار کیا ہے جبکہ بانسنگ میں چھاپہ مار کر لچھین کو گرفتار کیا ہے ۔ ان پانچ نکسلیوں پر ضلع کے مختلف مقامات پر آتش زنی اور آئی ای ڈی دھماکے جیسے واقعات کو انجام دینے کا الزام ہے ۔ نکسلیوں کے پاس سے 40 میٹر الیکٹرک تار، 5 ٹکڑے سوئچ ، کوکر بم ایک ، سرنج 5 ، بیٹری سیل 12 ضبط کیا گیا ہے ۔