سی آئی ایس ایف میں مختلف جائیدادوں پر تقررات

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس ( سی آئی ایس ایف ) میں جزوقتی کانسٹبل ( ٹریڈس مین ) کی 914 جائیدادوں پر تقررات کے لیے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں ۔ جن میں سابق فوجیوں کے لیے 90 جائیدادیں مختص ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹبل کک ( باورچی ) 350 ، کابلر 13 ، باربر 109 ، واشر مین 133 کارپینٹر 14 ، سپروائزر 270 ، پنٹر 6 ، میسن 5 ، پلمبر 4 ، مالی 4 اور الیکٹریشن 3 ہیں ۔ قابلیت کے اعتبار سے میٹریکیولیشن یا اس کے مماثل کامیاب اور امیدوار کی عمر 23-18 برس کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امیدوار کا انتخاب پی ای ٹی / پی ایس ٹی / ڈاکیومنٹیشن ، ٹریڈ ٹسٹ ، تحریری امتحان اور میڈیکل ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ درخواستیں آف لائن میں اپنی اپنی ریاستوں کے ڈی آئی جی سی آئی ایس ایف کے دفاتر پر داخل کرسکتے ہیں ۔ اور ادخال درخواست کی آخری تاریخ 22 اکٹوبر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ cisf.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔