حیدرآباد ۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) اپنی بندوق کی گولی سے خود پولیس کا جوان ہلاک ہوگیا۔ اتفاقی طور پر چلی گولی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا جس میں سی آئی ایس ایف سے وابستہ کانسٹیبل ہلاک ہوگیا۔ ضلع سنگاریڈی کے بانور میں پیش آئے اس واقعہ کے بعد سنسنی پھیل گئی۔ مہلوک کی سنٹرل انڈسٹریل سیکوریٹی فورس کے کانسٹیبل کی شناخت 34 سالہ وینکٹیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو ڈیوٹی پر تھا۔ بانور میں بھارت ڈائمنڈ لمیٹیڈ یونٹ پایا جاتا ہے جس کے حفاظتی انتظامات سی آئی ایس ایف کے سپرد ہے۔ وینکٹیش آج بس سے اتر رہا تھا کہ اس کے پاس موجود بندوق اچانک چل گئی جس کے نتیجے میں گولی سیدھے اس کے سر میں لگی اور برسرموقع ہلاک ہوگیا۔ مہلوک کانسٹیبل کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے نندیال سے بتایا گیا ہے جو 13 سال قبل ملازمت میں شامل ہوا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور ہر زاویہ سے کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ع