سی آئی ایس ایف کی جانب سے مسافرین کو نئے سال کے پھول کی پیشکشی

   

شمس آباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر نئے سال کے موقع پر سی آئی ایس ایف عہدیداروں نے مسافرین کو پھول پیش کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ سی آئی ایس ایف عہدیداروں کی مصروف ڈیوٹی کے باوجود تمام مسافرین کا شاندار استقبال کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔۔

پرکاش گوڑ کو نئے سال کی مبارکباد کی پیشکشی
شمس آباد ۔ 2 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر ٹی آر ایس قائدین نے نئے سال کے موقع پر ٹی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سے ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔ محمد شوکت الدین شاستری پورم ڈیویژن انچارج کے ہمراہ محمد سلیم وغیرہ موجود تھے ۔ محمد مرتضیٰ علی راجندر نگر میناریٹی سیل انچارج سید مزمل احمد راجندر نگر نائب صدر ، سید تفضل احمد و دیگر قائدین نے راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ سے ملاقات کرتے ہوئے نئے سال کی مبارکباد پیش کی ۔۔