سی آئی ایس ایف کی پہلی مکمل خاتون کمانڈو یونٹ

   

نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) خواتین کو بااختیار بنانے کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے ایک بڑی پالیسی پہل میں سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) اپنی بنیادی کارروائیوں میں پہلی بار ایک “مکمل خواتین کمانڈو ٹیم” کو شامل کرنے پوری طرح تیار ہے ۔مدھیہ پردیش کے برواہا کے ریجنل ٹریننگ سنٹر میں خواتین کمانڈوز کی تربیت شروع ہو گئی ہے ۔آٹھ ہفتے کا ایڈوانس کمانڈو کورس خاص طور پر خاتون اہلکاروں کیلئے تیار کیا گیا ہے جو انہیں کوئیک ری ایکشن ٹیم (کیو آر ٹیم ) اور اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف)کیلئے اعلیٰ حفاظتی تنصیبات اور فورس کے زیر نگرانی اداروں میں ڈیوٹی کے لیے تیار کرے گا۔اس پروگرام میں فزیکل فٹنس اور ہتھیاروں کی تربیت، تناؤ کے دوران لائیو فائر کی مشقیں، برداشت پیدا کرنے کی مشقیں جیسے دوڑنا، ہرڈل کورس، ریپلنگ، جنگلوں میں بقا کی تربیت اور دیگر طریقے شامل ہیں۔