سی آئی ایس سی ای نتائج کا اعلان

   

نئی دہلی : دی کونسل فار انڈین اسکول سرٹیفکیٹ اکزامنیشنس نے جمعہ کو جماعت 10 اور 12 کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا لیکن اس نے اس سال استثنائی حالت کے تناظر میں میرٹ لسٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بورڈ کو کورونا کیسوں میں اضافہ کے تناظر میں اپنے زیرالتواء امتحانات منسوخ کرنا پڑا تھا اور نتیجہ متبادل جانچ اسکیم کی اساس پر طئے کیا گیا ہے ۔ نتائج کے مطابق جملہ 2,06,525 امیدوار دسویں جماعت کے امتحان میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ 1,377 امیدوار ناکام ہیں ۔