سی آئی اے ڈائرکٹر غزہ جائیں گے

   

یروشلم:غزہ کی پٹی پراسرائیلی جنگ کے معاملے میں نئی پیش رفت کے طور پر امریکی صدرجو بائیڈن آنے والے دنوں میں ‘سی آئی اے ’ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کو بھیجنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ممکنہ ثالثی کے ذریعے معاہدے میں مدد کریں۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ڈیل میں غزہ میں قید تمام مغویوں کی رہائی اور دونوں فریقین کے درمیان طویل جنگ بندی شامل ہے ۔