نظام آباد میں پوسٹرس کی اجرائی، ضلع سکریٹری نرنجن کا خطاب
نظام آباد۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نرنجن نے دسویں مہا سبھا کے انعقادپر آج کارکنوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور اس اجلاس میں بتایا کہ 12؍ ڈسمبر کے روز مہا سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ سی آئی ٹی یو کی جدوجہد کے باعث مزدوروں کے مسائل حل ہورہے ہیں اور ملک گیر سطح پر سی آئی ٹی یو کے قیا م کے 53 سال کی تکمیل کے موقع پر انجام دئیے جانے والے پروگراموں کے بارے میں واقف کراتے ہوئے کہا کہ غریبی کے خاتمہ ، بے روزگاری کے خاتمہ ، دہشت گرد فرقہ پرستی کیخلاف خصوصی جدوجہد کرتے ہوئے ملک کے مستحکم کیلئے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کی جانب سے عمل کئے جانے والی پالیسی اور سرمایہ کاروں کے ساتھ کئے گئے بینکنگ نظام کو خانگیانہ شعبہ کے حوالے کرنے کیخلاف سی آئی ٹی یو کی جانب سے مسلسل مخالفت کی جارہی ہے اور ریاست میں سنہرے تلنگانہ کے نام پر سرپلس بجٹ کے نام پر کے سی آر حکومت کی جانب سے کی جانے والی دھوکہ دہی اور مزدوروں کیخلاف کئے جانے والے پالیسیوں اور حکومت کیخلاف جدوجہد کرنے والے کیخلاف جی او جاری کرتے ہوئے ان کو ہراساں کرنے کیخلاف سی آئی ٹی یو کی جانب سے دسویں مہا سبھا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اس کی پوسٹرس کی بھی رسم اجرائی کی گئی ۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو کی ضلع سکریٹری نورجہا ں و دیگر بھی موجود تھے ۔