سی آئی ٹی یو کی جانب سے تحصیل افس سرپور ٹاؤن کے روبرو احتجاجی دھرنا

   

سرپور ٹاؤن 26 مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تحصیل افس کے روبرو سی ائی ٹی یو نوجوان قائد تروملچاری نے اپنے ہمراہ آشا ورکرس کے ساتھ مل کر حیدراباد میں آشا ورکرس پولیس کی جانب سے حملہ کیے جانے پر مذمت کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج و دھرنا کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت آشا ورکرس کی اجرت میں اضافہ کرنے کا انتخابات کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اور آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کرنے کی نمائندگی کرنے پر پولیس ملازمین کی جانب سے اشہ ورکرز پر حملے کرتے ہوئے زخمی کرنا سراسر ناانصافی اور بد اخلاقی ہے، اس لیے ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حیدراباد میں آشا ورکرس پر حملے کرنے والے پولیس ملازمین کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے آشا ورکرس کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔۔