کلکتہ :سابق رکن پارلیمنٹ ارجن سنگھ نے الزام عائد کیا کہ سی آئی ڈی نے پوچھ تاچھ کے دوران ان کے جسم میں روسی کیمیکل کا انجکشن لگایا ہے ۔بی جے پی کے سابق ایم پی ارجن سنگھ اس شکایت کے ساتھ ہفتہ کو کلکتہ کے بائی پاس کے ایک اسپتال میںجسمانی معائنہ کرایا ہے ۔دوپہر میں تمام ٹسٹ کے بعد ارجن سنگھ نے بتایا کہ اس نے تمام اعضاء کاٹسٹ کر لیا ہے ۔ ارجن نے بتایاکہ تمام ٹسٹ کر لیے ہیں۔ مجموعی طور پر 14 ٹسٹ ہوئے ہیں۔سی آئی ڈی نے ارجن سنگھ کو بھوانی بھون بلایا اور ٹنڈر بدعنوانی معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ارجن سنگھ کے قریبی دوستوں کا کہنا ہے کہ پوچھ تاچھ کے دوران وہ پریشان ہیں۔ارجن سنگھ نے الزام لگایا کہ سی آئی ڈی نے تحقیقات کے نام پر کیمیکل چھڑکا ہے ۔جس سے دو سے تین ماہ کے بعد، کوئی بھی شخص کثیر اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے مر سکتا ہے ۔ میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہو گا۔ بی جے پی لیڈر نے دعویٰ کیا کہ ریاست کی حکمراں جماعت ان کے ساتھ مل کر ریاست میں اپوزیشن پارٹی کے لیڈر شوبھندو ادھیکاری کے خلاف سازش کر رہی ہے ۔ ارجن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ عدالت جائیں گے اور ریاستی حکومت کو بے نقاب کریں گے ۔ ارجن سنگط نے یہ بھی کہاکپ ‘‘اگر میں 6 ماہ کے اندر ملٹی آرگن فیل ہونے کی وجہ سے مر جاتا ہوں تو حکومت ذمہ دار ہوگی۔ روس سے کیمیکل لا کر قتل کی سازش جاری ہے ۔