سی آئی ڈی کو سری سیلم حادثہ شارٹ سرکٹ سے ہونے کا شبہ

   

حیدرآباد۔ سری سیلم کے ہائیڈرو الیکٹرک پاور جنریشن اسٹیشن میں آگ لگنے کے واقعہ کی تحقیقات کرنے والی سی آئی ڈی ٹیم کا ماننا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا تھا جس میں 9 افراد جان گنوا بیٹھے تھے ۔ اڈیشنل ڈی جی پی ( سی آئی ڈی ) گوند سنگھ کی قیادت میںایک تحقیقاتی ٹیم نے آج اتوار کو جائے واقعہ کا دورہ کرکے ٹی ایس جینکو کے عہدیداروں کے ساتھ کئی ادوار کی بات چیت کی ۔ ٹیم نے مختلف گروپس میں کام کرتے ہوئے کچھ شواہد بھی جمع کئے جس کے بعد یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں کنٹرول پیانل بورڈ میں آگ لگ گئی تھی ۔ فارنسک ٹیم نے بھی جلے ہوئے وائر جمع کرلئے ہیں۔