سی آرپی ایف ڈی جی کو کورنٹائن کی ہدایت

   

لوک پال کے رکن اجئے کمار ترپاٹھی کا کورونا ٹسٹ پازیٹیو
نئی دہلی ۔ /5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر سکیورٹی اڈوائزر کے وجئے کمار اور سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل اے پی مہیشوری کے بشمول اعلیٰ عہدیداروں کو احتیاطی طور پر سیلف اسوی لیشن یا ازخود قرنطینہ میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔وزارت داخلہ نے ان عہدیداروں کا ٹسٹ پازیٹیو بتایا ہے ۔ لوک پال کے رکن اجئے کمار ترپاٹھی کا بھی کورونا ٹسٹ پازیٹیو پایا گیا ۔ ان کی صحت نازک لیکن مستحکم بتائی گئی ہے ۔ 62 سالہ ترپاٹھی چھتیس گڑھ ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس ہیں ۔