سی آر ای ڈی کا گاہکوں کو سود ادا کرنے کی ہدایت

   

٭ آر بی آئی کی جانب سے کریڈٹ کارڈ کے بقایہ جات کی تین مہینے تک ادائیگی وصول نہ کرنے کے حوالہ سے تمام بینکوں کو دی جانے والی ہدایتوں کے باوجود سی آر ای ڈی نے اپنے تمام ارکان کو ہدایت دی ہیکہ وہ اپنے بقایہ جات ادا کردیں۔ سی آر ای ڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ توسیع کے باوجود بقایہ جات میں 36 تا 40 فیصد سود کی ادائیگی میں کوئی راحت نہیں دی جائیگی۔ سی آر ای ڈی نے واضح کیا کہ ایک لاکھ روپئے پر تین مہینے تک شرح سود 15 ہزار روپئے ہوجائیگا جوکہ ارکان پر بوجھ کے مماثل ہوگا لہٰذا وہ سود کی ادائیگی بدستور جاری رکھیں۔